کراچی: رینجرز کے چھاپے ،14 ملزمان گرفتار


کراچی (24نیوز) رینجرزنے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان گرفتار کرلیے۔ گرفتارملزمان میں ایم کیوایم لندن کے دوکارندے جمشید احمد عرف موسی اورعرفان اسلام دین عرف کچروبھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ایم کیوایم لندن کے دونوں کارندے زمینوں پرقبضے ،بھتہ خوری اورہوائی فائرنگ میں ملوث ہیں۔ دونوں ملزمان کاتعلق ایم کیوایم لندن کے عسکری ونگ سے ہے۔ ایم کیوایم لندن کے کارکنوں کو رضویہ سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتارملزمان میں 10 منشیات فروش بھی شامل ہیں، منشیات فروشوں کواسٹیل ٹاون، ماڈل کالونی ،میمن گوٹھ اورالفلاح سے گرفتارکیاگیا۔

رینجرزنے نادرن بائی پاس سے دواسمگلروں کوبھی حراست میں لیا۔ اسمگلرزکے قبضےسے 20ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔