حج کیلئے حجاز مقدس جانیوالے خوش نصیبوں کا اعلان

حج کیلئے حجاز مقدس جانیوالے خوش نصیبوں کا اعلان


اسلام آباد( 24نیوز )وزارت مذہبی امورنے دوسری قرعہ اندازی مکمل کرکے بقیہ 10 فیصد خوش نصیب درخواست گزاروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ بقیہ 7 فیصد درخواست گزاروں کی قرعہ اندازی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے۔
وزارت مذہبی امور میں حج قرعہ اندازی کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ پہلی سرکاری سکیم قرعہ اندازی میں 87813عازمین کامیاب ہوچکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور سپریم کورٹ میں کامیاب ہوئی تو 11947عازمین کی قرعہ اندازی کی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ کے فیصلے میں تمام تین سال یازائد بار درخواستیں والی 12237 کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
سردار یوسف نے کہا کہ 80 سال سے زائد عمر والوں کو بمعہ معاون 4 ہزار 928 کو بھی بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دے دیا گیا ہے جبکہ بقیہ 587عازمین کی قرعہ اندازی کی جارہی ہے۔ اگر سپریم کورٹ میں دائر جوڈیشل ریویو کا فیصلہ اگر وزارت کے حق میں ایا تو بقیہ 7 فیصد کا کی قعہ اندازی بعد میں کی جائے گی۔
وزیر مملیکت نے کہا کہ ڈالرز کے ریٹ بڑھنے سے اخراجات فی حاجی 44 ہزار بڑھ گئی ہے۔ مگر تاہم یہ اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ حکومت چار ارب سے زائد رقم حاجیوں کے حصے کی خود ادہ کرے گی۔ جبکہ آج کی قرعہ اندازی کے بعد ناکام رہنے والے درخواست گزار بینکوں سے رقوم واپس لے سکتے ہیں۔