رمضان المبارک کی آمد،حکومت عوام پر ہوئی مہربان،18 اشیا مزید مہنگی کر دیں

رمضان المبارک کی آمد،حکومت عوام پر ہوئی مہربان،18 اشیا مزید مہنگی کر دیں


اسلام آباد(24نیوز) رمضان المبارک کی آمد سے قبل کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی رفتار تیز ہو گئی،ہفتے کے دوران 18 اشیا مزید مہنگی ہو گئیں۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ میں آلو ، ٹماٹر،گھی، چینی، دال مونگ، دال مسور،گوشت، چکن، انڈوں اور پھلوں کی قیمت میں 13 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔ پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی بھی مہنگی ہو گئی۔ گزشتہ دنوں میں ہونے والی مہنگائی کے باعث مارکیٹ میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 53 بنیادی اشیا میں سے 36 اشیا گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگی ہو چکی ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:شہر قائد کے باسیوں کے لیے محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی 

  کھانے پینے کی اشیا میں سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں دیکھا گیا جو گزشتہ سال سے 23 فیصد مہنگے ہو گئے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 49 فیصد زیادہ ہو چکی ہے۔ تاہم سرکاری رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح صرف ایک اعشاریہ سات فیصد رہی۔