' مہنگا پاکستان'تبدیلی پسند آئی؟بلاول بھٹو زرداری

' مہنگا پاکستان'تبدیلی پسند آئی؟بلاول بھٹو زرداری


کراچی( 24نیوز ) تبدیلی پسند آئی؟ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پٹرول کی قیمت میں اضافے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش پر طنز کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ 'پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر 9روپے اضافہ کردیا گیا، نئی قیمت 108 روپے فی لٹر ہے، انہوں نے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ کے ساتھ' مہنگا پاکستان ' بھی لکھا ہے، اور پوچھا کہ'تبدیلی پسند' آئی۔