ادب و تخلیق کاایک اور روشن چراغ بجھ گیا

ادب و تخلیق کاایک اور روشن چراغ بجھ گیا


کراچی( 24نیوز ) وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹراجمل گزشتہ رات اپنے خالق حقیقی سے جاملے،وہ عارضہ قلب کی بیماری میں مبتلا تھے، مرحوم کی نماز جنازہ آج مسجد ابراہیم جامعہ کراچی میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹراجمل گزشتہ رات اپنے خالق حقیقی سے جاملے،انہیں رات گئے طبیعت خراب ہونےپر نجی ہسپتال منتقل کیا گیاتھا،وہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، گزشتہ رات طبعیت کافی ناساز ہوگئی جس کے باعث وہ انتقال کرگئے،مرحوم کے انتقال پر مختلف حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا،ان کی نمازجنازہ بعدنمازعصرجامع مسجد ابراہیم جامعہ کراچی میں اداکی جائے گی۔ 

ڈاکٹر اجمل ایک معروف ماہر نباتیات تھے اور وہ جنوری 2017 میں جامعہ کراچی کے 17 ویں وائس چانسلر منتخب کیے گئے،وہ گزشتہ 40 سال سے تدریس سے وابستہ تھے،سائنس کے میدان میں خدمات پر انہیں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیازاور پرائڈ آف پرفارمنس بھی دیا گیا،ڈاکٹر اجمل پاکستان سمیت دنیا کے مختلف سائنسی اداروں سے وابستہ تھے۔

 

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER