مسافر طیارہ دریا میں گرگیا

مسافر طیارہ دریا میں گرگیا


واشنگٹن(24نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں بوئنگ 737 رن وے سے پھسل کر دریائے سینٹ جان میں گرگیا ، جہاز میں 136 مسافر اور عملے کے سات افرادشامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں مسافر طیارہ بوئنگ 737 لینڈنگ کے دوران طوفان کی وجہ سے رن وے کے ساتھ موجود دریاسینٹ جان میں گرگیا، ریسکیو آپریشن میں تمام افرادکوصحیح سلامت دریاسےباہر سے نکال لیا گیا، حادثے میں مسافرمعمولی زخمی ہوئےجبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 21 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جن کوہسپتال منتقل کیا گیا جنہیں طبی امداد کے بعدفارغ کردیا گیا۔

شہری حکام کے مطابق مسافر طیارے کو حادثہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ویل میں اس وقت پیش آیا جب وہ لینڈ کر رہاتھا، تیز ہواؤں کے طوفان کی وجہ سے رن وے کے ساتھ موجوددریا میں گر گیا، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گیئں تھیں, جہاز میں 136 مسافر اور عملے کے سات افرادشامل تھے.