جاپان، نئے بادشاہ کا شاندار استقبال

جاپان، نئے بادشاہ کا شاندار استقبال


ٹوکیو(24نیوز) جاپان میں تخت سنبھالنےکےبعد نئے بادشاہ اور انکے خاندان کا عوام نےپُرجوش استقبال کیا۔

شاہی محل کی بالکونی میں جاپان کےنئےشہنشاہ کی آمد پر وہاں موجود ہزاروں شہریوں نےان کا زبردست استقبال کیا ۔جاپانی پرچم اٹھائےشہریوں نے شاہی خاندان کےحق میں نعرےلگائے اوراپنی والہانہ محبت کااظہارکیا۔بادشاہت ملنےکےتین روزبعد اپنےخطاب میں شہنشاہ ناروہیتونےعوام کا شکریہ ادا کیا اورجاپان کی ترقی کےلیے نئے عزم کااظہارکیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔