اسلام آباد، آئی ایم ایف وفد اور صوبوں کے درمیان مذاکرات

اسلام آباد، آئی ایم ایف وفد اور صوبوں کے درمیان مذاکرات


اسلام آباد(24نیوز) اسلام آباد میں آئی ایم ایف وفد اور صوبوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو این ایف سی ایوارڈ پر بریفنگ دی گئی. صوبوں نے ٹیکس محاصل بڑھانے سے متعلق بتایا، آئی ایم ایف وفد کو ترقیاتی پروگراموں پر بھی بریفنگ دی گئی، آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس ہم آہنگی اہم ہے، یکساں ٹیکس سسٹم ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔