آسیہ بی بی کے شوہر نے برطانیہ سے مدد کی اپیل کردی

آسیہ بی بی کے شوہر نے برطانیہ سے مدد کی اپیل کردی


اسلام آباد(24نیوز) آسیہ بی بی نے برطانیہ سے سیاسی پناہ کی اپیل کردی، آسیہ کے شوہرعاشق نے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو،اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کہ وہ ان کے خاندان کو پاکستان سے نکلنے میں مدد دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سپریم کورٹ سے توہین رسالت کے جرم میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح نے برطانیہ ، امریکہ اور کینیڈا سے پناہ کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت کے تحریک لبیک سے معاہدے کے بعد ان کے خاندان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے، عاشق مسیح کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں ہماری جان کو خطرہ ہے،میری بیوی آسیہ اور خاندان کے دیگر افراد کو سیاہ پناہ دی جائے،ایک ویڈیو پیغام میں عاشق مسیح نے کہا ہے کہ انھیں اپنے خاندان کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے۔'میں برطانیہ کے وزیراعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری مدد کریں اور جہاں تک ممکن ہو ہمیں آزادی دلائیں'.

اس کے علاوہ آسیہ بی بی کے شوہر نے امریکہ اور کینیڈا سے بھی مدد مانگی ہے،اس سے پہلے عاشق مسیح نے جرمنی کے خبر رساں ادارے ڈوئچے ویلے کو انٹرویو میں بتایا کہ آسیہ بی بی بی کی بریت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو رکوانے کے لیے حکومت اور تحریک لبیک کے مابین معاہدے کے بعد وہ اور ان کا خاندان خوفزدہ ہے۔

واضح رہے کہ آسیہ بی بی کو بری کرانے والا وکیل گزشتہ روز اپنے خاندان سمیت بیرون ملک چلا گیا تھا، وکیل سیف الملوک کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی فیلمی کو خطرہ تھا ملک میں کشید گی پید ا ہونے کی وجہ سے خوفزدہ تھے،آسیہ بی بی کی نمائندگی کے لیے پاکستان سےباہرجاناناگزیرہے۔