ڈی ایس پی کے ڈرائیورکا ٹریفک وارڈن پر بہیمانہ تشدد، وردی پھاڑ دی



لاہور ( 24نیوز ) لاہور میں ڈی ایس پی رنگ محل کے ڈرائیور کی غنڈہ گردی، ٹریفک وارڈن پر تشدد اور وردی بھی پھاڑ دی۔ 

تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی کا ڈرائیور نصیر جو کہ ون وے پر گاڑی پر آ رہا تھا،  ٹریفک وارڈن نے اس کو روکا جس پر ڈرائیور نے اترتے ہی ٹریفک وارڈن محمد اسلم پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں سے تشدد کیااور وردی بھی پھاڑی دی،ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے تھانہ رنگ محل میں درخواست  دی  مگر ڈرائیور اس تھانےکے ڈی ایس پی کا ملازم ہے۔

ٹریفک وارڈن اسلم  کا کہنا تھا کہ  ہم نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے اس کو روکا،  قصور صرف یہ تھا کہ ڈرائیور غلط راستہ سے گاڑی کو لے کر آرہا تھا روکنے پر تشدد کیااور بے ہودہ گالیاں بھی دیں،ٹریفک پولیس کا کام نہیں کسی کے ساتھ جھگڑنا ہم برداشت کریں گے ہمارے افسران آپ کے خلاف ضرور ایکشن لیں گے۔

ٹریفک وارڈن اسلم  کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے اور انصاف دلایا جائے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER