ٹویٹر نے مولانا خادم حسین رضوی کاٹویٹر ہینڈل بلاک کردیا

ٹویٹر نے مولانا خادم حسین رضوی کاٹویٹر ہینڈل بلاک کردیا


24نیوز: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرنے مولانا خادم حسین رضوی کاٹویٹرہینڈل بلاک کردیا۔

مولاناخادم حسین رضوی کا ٹویٹرہینڈل رولز کی خلاف ورزی،اشتعال انگیزی اورانتہاپسندانہ بیانات کی وجہ سے بند کیاگیا۔اس سے قبل پاکستان نے پہلے  اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان نے  مولانا خادم حسین رضوی کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی شدید مذمت کی اور ٹویٹر انتظامیہ سے دوبارہ بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔