وزیر خارجہ پر امید وطن لوٹ آئے

وزیر خارجہ پر امید وطن لوٹ آئے


واشنگٹن( 24نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا سے تعلقات بہتر ہوگئے، پاکستان عافیہ صدیقی کو نہیں بھولے گا۔ امریکا شکیل آفریدی کے معاملے پر پاکستانی قوانین کا احترام کرے،پرامید ہوکر واپس جا رہا ہوں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کے 10 روزہ دورے کے بعد واپس لوٹ آئے،روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مسئلہ افغانستان کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ امریکا سے منفی کے بجائے مثبت پیغام آنا شروع ہوگئے، پاکستان اور امریکا کے درمیان اعتماد کی بحالی کی ضرورت ہے، پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے امریکا پاکستانی قوانین کا بھی احترام کرے، پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو نہیں بھولے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ کی تردید کی۔

یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ میں قیام کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی،اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں،انہوں نے کشمیر کے مسئلے کو سر فہرست رکھا۔