چیمپئینز لیگ: میسی اور نئیمارنے دھوم مچا دی

چیمپئینز لیگ: میسی اور نئیمارنے دھوم مچا دی


(24 نیوز)چیمپئینز لیگ فٹبال میں لیونل میسی کا جادو چلنے لگا، بارسولونا نے ٹوٹن ہیم جبکہ بروشیا ڈورٹمنڈ نے موناکو کو شکست دے دی،  پی ایس جی نے بھی اپنے مخالف کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا۔

چیمپئینز لیگ کے سنسنی سے بھرپور مقابلے میں سپینش کلب بارسولونا نے انگلش کلب ٹوٹن ہیم کو 2-4 سے شکست دے دی، بارسولونا کی جانب سے لیونل میسی نے دو جبکہ فیلپ کوٹینیو اور ایوان ریکاٹیچ نے ایک ایک گول سکور کیا۔دوسری جانب جرمن کلب بروشیا ڈورٹمنڈ نے موناکو کو 0-3 سے باآسان شکست دے دی۔ ڈورٹمنڈ کی جانب سے پیکو الیسر ، برن لارسن اور مارکس ریوس گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

ٹورنامنٹ کے ایک اور مقابلے میں فرانسیسی کلب پی ایس جی نے ریڈ سٹار برگیڈ کے خلاف گولز کی بارش کردی۔ پی ایس جی نے میچ 1-6 سے اپنے نام کیا۔ پی ایس جی کی جانب سے نئیمار جونئیر نے شاندار ہیٹرک اسکور کی،  کیلین ایمباپے ، ڈی ماریہ اور ایڈیسن کوانی بھی گول شیٹ پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔