اسمارٹ فون سے محبت کی انتہا، خاتون کی قبر کا کتبہ آئی فون سے مشابہ

اسمارٹ فون سے محبت کی انتہا، خاتون کی قبر کا کتبہ آئی فون سے مشابہ


24نیوز : اسمارٹ فون سے محبت کرنیوالی خاتون کی قبر کا کتبہ بھی آئی فون سے مشابہ، 25 سال کی عمر میں وفات پا جانے والی ایک روسی خاتون کی قبر پر نصب ایپل آئی فون کی شکل کا کتبہ سب کے لئے حیران کا سبب بن گیا۔

پچیس سال کی عمر میں وفات پاجانے والی ایک روسی خاتون کی قبر پر حال ہی میں ایپل آئی فون کی شکل کا کتبہ نصب کیا گیا ہے۔  جس کی اسکرین پر ان کی تصویر بھی موجود ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ریٹا شامیوا کی وفات 2016 میں ہوئی تھی، جنہیں اپنے آئی فون سے بے انتہا محبت تھی۔ حال ہی میں ان کے والد نے اپنی بیٹی کی قبر پر ایک 5 فٹ کا کتبہ لگوایا ہے.

جو بالکل آئی فون کی طرح کا ہے. اس پر ایپل کا لوگو بھی موجود ہے اور اسکرین پر آنجہانی شامیوا کی تصویر بھی ہے۔ گرینائٹ کے اس کتبے کی تیاری پر ایک لاکھ 88 ہزار روپے کی لاگت آئی ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito