شہر اقتدار میں یوم دفاع کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

شہر اقتدار میں یوم دفاع کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں


اسلام آباد( 24 نیوز) یوم دفاع کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں,سڑکوں پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے-

چھ ستمبریوم دفاع کی آمد آمد ہے، ہر پاکستانی پرجوش اور ہر دل مسرور ہے۔ اسلام آباد میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سڑکوں پر بینرز آویزاں کر دیے گئے۔ یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو سے براہ راست نشر کی جائےگی۔ چھ ستمبر محض یوم دفاع ہی نہیں بلکہ یوم تجدید وفا بھی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ہمیں شہداء کی قربانیوں کا پاس رکھنا ہوگا اور ملک کی جانب اٹھتی ہر بری نگاہ کو شکست دینی ہوگی۔

6 ستمبر کا دن پاکستان کا یوم دفاع وہ جرأت اور بہادری کی تاریخ رقم ہوئی جو رہتی دنیا تک درخشاں رہے گی۔ یوم دفاع کے موقع پر تمام شہیدوں، غازیوں دلیروں اور بہادروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس دن کی تجدید کرتے ہوئے یہ مصمم ارادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے ملک میں لسانی، صوبائی اور دیگر تمام تعصبات کو آخری حد تک ختم کرنے کی کوشش کریں گے، اس ملک کی بقاء ہی ہماری بقاء ہے۔

 ہم تو مٹ جائیں گے اے ارض وطن لیکن تم کوزندہ رہنا ہے ، قیامت کی سحر ہونے تک۔ ہمیں پیار ہے پاکستان سے، دل و جان سے۔