احسان مانی پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب


لاہور(24نیوز) احسان مانی  پاکستان کرکٹ بورڈکےبلامقابلہ چیئرمین منتخب ، بورڈکےکسی رکن نےاحسان مانی کےمقابلےمیں کاغذات جمع نہ کرائے۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈکے33ویں چیئرمین کاانتخاب ہوگیا ہے،  احسان مانی بلامقابلہ چئیرمین پی سی بی منتخب ہوگئے ہیں، ان کے مقابلے میں  بورڈکےکسی رکن نے کاغذات جمع نہ کرائے۔

واضح رہے کہ   چیئرمین پی سی بی کےانتخاب کیلئےکاغذات دوپہر11بجےتک جمع کرائے  گئے۔ ساڑھے11بجےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی۔  گورننگ بورڈکے9اراکین نے چئیرمین پی سی بی کاانتخاب کیا ۔ ایاز بٹ،لیفٹینٹ جنرل (ر)مزمل حسین، مراداسماعیل انتخاب میں حصہ لیا ۔ ملک اسد علی خان ، کبیر احمد خان ،شاہ ریز عبداللہ روکھڑی انتخاب کا حصہ بنے۔ نجیب سمیع،لیفٹنٹ جنرل (ر)جاویدضیاءبھی انتخابی عمل کاحصہ تھے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔