آفریدی نے چوکوں, چھکوں کے بعد ٹویٹس سے بھارتیوں کی نیندیں حرام کر دیں

آفریدی نے چوکوں, چھکوں کے بعد ٹویٹس سے بھارتیوں کی نیندیں حرام کر دیں


اسلام آباد (24 نیوز) مسئلہ کشمیر پر شاہد آفریدی کے ایک ٹویٹ نے بھارت میں آگ لگا دی۔ کرکٹرز اور میڈیا آفریدی کے ایک ٹویٹ کو لے کر بحث کرنے لگے۔

گوتم گھمبیر اور آفریدی کی نوک جھونک تو سب جانتے ہیں کہ آفریدی نے کیسے انھیں سبق سکھایا تھا،شاید اسی کا غصہ انھوں نے ٹویٹ کرکے نکالا۔ گھمبیرکا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نو بال پر اپیل کررہے ہیں۔

لٹل ماسٹرسچن ٹنڈولکر نے اپنے سائز کے مطابق ہی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ شاہد آفریدی ہمیں نہ بتائیں کہ کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: 24نیوز کی کوششوں، آرمی چیف کی مدد سے سعودیہ میں قید پاکستانی رہا 

کپل دیو کو تو ایسی آگ لگی کہ انھوں نے شاہد آفریدی کو پہنچاننے سے انکار کردیا۔ انھوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کون ہیں، ہمیں انھیں اتنی اہمیت کیوں دے رہے ہیں۔ کپل نے شاید آفریدی کوپہچاننے سے اس لیے انکار کردیا کہ انھوں نے آپ کے گھر میں گھس آپ کو کئی بار رلایا ہے۔

اور بھارتی میڈیا کو پوچھیے مت انھوں نے تو شاہد آفریدی کا تعلق خفیہ ایجنسی سے جوڑ دیا۔ آفریدی کے ایک ٹویٹ نے بھارتیوں کی نیندیں، چین، قرار، سب چھین لیا ہے۔