تبدیلی سے تباہی بھی آتی ہے: وزیرخزانہ



کراچی(24نیوز) وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستانی معیشت کا حجم معاشی نمو کےمقاصد نہیں دےرہی،ہمیں سرکاری سوچ سے باہر نکلنا ہے،روپے کی قیمت مزید نہیں گرے گی۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

وزیرخزانہ اسدعمر  نےپاکستان سٹاک ایکسچینج سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی معیشت 300ارب ڈالر ہے،پاکستانی کمپنیاں صرف ڈومیسٹک ضروریات پوری کرتی ہیں،پاکستانی کمپنیاں شرح نمو کی ضروریات پوری نہیں کررہیں،ہمیں اپنے قوانین بہتر بنانا ہونگے، تبدیلی کوعام طورپرپسندنہیں کیاجاتا،تبدیلی سے بعض اوقات تباہی بھی آتی ہے،تبدیلی کو مرحلہ وار متعارف کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ ہمیں سرکاری سوچ سے باہر نکلنا ہو گا،معاشی بہتری کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،حکومت کو معیشت کی مشکلات کا اندازہ ہے،حکومت نے بہت سے مشکل فیصلے کئے ہیں،عالمی مارکیٹ کا حصہ بننا ہوگا ورنہ حال شمالی کوریا جیسا ہوگا،ان کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ایکسچینج ریٹ پر بات نہیں ہوئی،خدا کیلئے معیشت کے حوالے سے قیاس آرائیاں چھوڑ دیں۔

وزیرخزانہ کا مزید کہناتھاکہ روپے کو اوورویلیو رکھا گیا، جس سے معیشت تباہ ہوئیروپے کی قیمت مزید نہیں گرے گی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER