باکسر عامر خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

باکسر عامر خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل


لندن(24نیوز)پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان کی ننھی پری کے ساتھ کھیلنے کی و یڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر باکسر عامر خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ٹریننگ سے واپس گھر پہنچنے کے بعد اپنی بیٹی علینہ خان سے کھیل رہے ہیں، عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی، جس کے بعد 2014 میں ان کی پہلی بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ 2018میں دوسری بیٹی علینہ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باکسر عامر خان نے ننھی پری کو اپنے دانتوں نے اُٹھایا ہوا ہے بعد ازاں اپنی ننھی بیٹی کو دوبارہ صوفے پر بیٹھادیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER