اسپیکرخیبرپختونخوا کا غربت کےخاتمےکا انوکھانسخہ

اسپیکرخیبرپختونخوا کا غربت کےخاتمےکا انوکھانسخہ


پشاور(24 نیوز) اسپیکرخیبرپختونخوااسمبلی مشتاق غنی نے غربت پرقابوپانے کانایاب نسخہ نکال لیا، کہتے ہیں دن میں دو کی بجائے ایک روٹی کھاؤ۔ دوسرے دن تین روٹیاں کھانے کوملیں گی۔

پشاور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ اگر ایک شخص دن میں دو روٹیاں کھاتا ہے تو وہ ایک روٹی کھائےاس طرح اگلے دن وہ تین روٹیاں کھاسکے گا۔

اس پر ریبلین نامی ایک صارف نے ٹویٹر پر شیخ رشید کی اسٹیج پر بیٹھ کر مرغی کی ران کھانے کی تصویرپوسٹ کی اورلکھا کہ شیخ رشید باقی بوٹیاں اگلے دن کے لنچ کیلئے بچارہے ہیں۔

ایک اورصارف اجے کا کہنا تھا کہ زبردست،  اگر کوئی شخص روزہ رکھے تو اگلے دن چارروٹیاں کھا سکتا ہے اور اگر مستقل روزے میں رہے تو اسے روٹی کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer