پہلا ایشز ٹیسٹ، انگلینڈ کو عبرتناک شکست

پہلا ایشز ٹیسٹ، انگلینڈ کو عبرتناک شکست


برمنگھم ( 24 نیوز ) آسٹریلیا نے ایشز سیریز اورورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ جیت لیا۔

آسٹریلیا نے برمنگھم میں انگلینڈ کوعبرتناک شکست دے دی، آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے کامیابی سمیٹی،انگلینڈ دوسری اننگز میں 398رنز کے تعاقب میں صرف 146رنز پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کی کامیابی میں نیتھن لوئن اور اسٹیو اسمتھ نے اہم کردار ادا کیا، نیتھن لوئن نے دوسری اننگز میں 6کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ پہلی اننگز میں 3وکٹیں حاصل کی تھیں،اسٹیو اسمتھ نے میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں،دوسری اننگز میں میتھیو ویڈ نے بھی شاندار سنچری اسکور کی۔

یاد رہے آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 284 رنز جبکہ دوسری اننگز 487رنز 7کھلاڑی آؤٹ پرڈکلئیر کردی تھی، انگلینڈ  ٹیم نے پہلی اننگزمیں 374رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز 146رنز تک محدود رہی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer