لاہور(24 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز لندن روانگی کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں ۔
ضرور پڑھیں:سفارتی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔
نواز شریف اور مریم نواز لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے جوکہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 22،10am فروری 2019
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو کرپشن ریفرنسز میں استنثنیٰ دے دیا تھا۔