ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھنے لگی ، کوئٹہ میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ

ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھنے لگی ، کوئٹہ میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ


اسلام آباد ، لاہور ، کوئٹہ ،  کراچی (24 نیوز) ملک بھر میں سردی شدت بڑھنے لگی ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک جا پہنچا ، بلوچستان سے سرد ہوائیں سندھ میں داخل ہونے سے کراچی سمیت کئی شہروں میں ٹھنڈ بڑھنے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں یوں تو موسم سرد اور خشک رہا  لیکن بلوچستان کی سرد ہواؤں نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بلوچستان کے سرد ہوائیں سندھ میں داخل ہونے سے شہر قائد میں بھی سردی کی شدت بڑھنے لگی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری سے کوئٹہ کا درجہ منفی دس ، قلات میں منفی بارہ تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، مالاکنڈ ، ہزارہ، میرپور خاص، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، ملک کے مختلف شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ یوں رہا۔

سکردو منفی 7، کالام منفی 6، دالبندین میں منفی5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔