سٹی 42 کی جانب سے شہر میں سموگ کے خاتمے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا گیا

سٹی 42 کی جانب سے شہر میں سموگ کے خاتمے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا گیا


لاہور(ویب ڈیسک) سٹی 42 کی جانب سے لاہوریوں کے کیلئے مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد درخت لگا کر سموگ کا خاتمہ ہے، مہم کا نام ‘درخت لگاؤ سموگ بھگاؤ’ ہے۔

ذرائع کے مطابق ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے سٹی 42 نے باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا، جس کا مقصد  شہر بھر سے سموگ کا خاتمہ کرنا ہے، اس مہم میں شہریوں کیلئے ضروری قرار دیا  گیا ہے  کہ ہر فرد ایک ایک درخت لگا کر اس مہم کو حصہ بنیں۔

لاہور کے بلدیاتی نمائندے مہم میں حصہ لے رہے ہیں اب تک متعدد نمائندے درخت لگا کر اس مہم کا حصہ بن چکے ہیں، ہم سب کو چاہیے کہ درخت لگا کر سموگ کا خاتمہ کریں اور موحولیاتی آلودگی سے پیچھا چھوڑائیں۔

آپ درخت لگاکر اپنے دوستوں کو چیلنچ کریں اور نیچے دیئے گئے ہیش ٹیگ کو استعمال کر کے مہم کا حصہ بنیں۔

#DarakhtLagaoSmogBhagao