پیپلزپارٹی کا 50واں یوم تاسیس،سوشل میڈیا محاذ بلاول بھٹو نے سنبھال لیا

پیپلزپارٹی کا 50واں یوم تاسیس،سوشل میڈیا محاذ بلاول بھٹو نے سنبھال لیا


اسلام آباد(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر سوشل میڈیا محاذ بلاول بھٹو اور بختاور بھٹو نے سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر سوشل میڈیا کا محاذ خود سنبھال لیا ہے۔

دونوں وقفے وقفے سے جلسے کے شرکا کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے جوش و جذبے کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔