حکومت پنجاب نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی: راناثناءاللہ

حکومت پنجاب نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی: راناثناءاللہ


 لاہور (24 نیوز): صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی ہے۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ہائیکورٹ کا حکم آتے ہی رپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا اسلیے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی ہے۔

 

واضح رہے کہ جسٹس عابدعزیز شیخ کی سربراہی میں فل بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ 30 دن میں منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا، اپنے حق میں فیصلہ آنے پر عوامی تحریک کے کارکن ہائیکورٹ کے باہر زمین پر سجدہ ریز ہوگئے۔

 

عوامی تحریک کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے فیصلے پر کہا کہ آج انصاف کی بالادستی قائم ہوگئی، معلومات سے آگاہی عوام کا بنیادی حق ہے۔ اب وہ رپورٹ پڑھ کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرائیں گے۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک کلک کریں:  

One-Man review of report of Tribunal of Inquiry Into Minhaj-ul-Quran Complex

Inquiry Tribunal: Incident at Minhaj ul Quran Academy and Secretariat in Model Town