کور کمانڈرز کانفرنس: خطے میں قیام امن کیلئے کوشش جاری رکھنے کا اعادہ

کور کمانڈرز کانفرنس: خطے میں قیام امن کیلئے کوشش جاری رکھنے کا اعادہ


 اسلام آباد (24 نیوز): کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی اندرونی سیکیورٹی، افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلئے کوشش جاری رکھنے کا اعادہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کو اپنے حالیہ دوروں کے ذریعے عسکری ڈپلومیسی بارے اعتماد میں لیا۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو اپنے حالیہ دوروں کے ذریعے عسکری ڈپلومیسی بارے بتایا اور مختلف غیر ملکی حکام سے ملاقاتوں بارے اعتماد میں لیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال، بالخصوص افغانستان کے حوالے سے بات کی گئی جبکہ آپریشن رد الفساد، پاک افغان سرحدی صورتحال، خوشحال بلوچستان پروگرام اور بلوچستان میں ترقیاتی استحکام کے معاملات زیر غور آئے۔

 

کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ملکی اندرونی سیکیورٹی، افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلئے کوشش جاری رکھی جائیں گی۔