مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم میں شدت آگئی، مزید 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم میں شدت آگئی، مزید 3 کشمیری شہید


سری نگر (24 نیوز): مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرو ستم میں شدت آگئی، قابض فوج نے ظالمانہ کارروائیوں میں مزید تین کشمیری شہید کر دیئے۔

 

بھارت نے جنتِ ارضی کو جہنم میں بدل دیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، قابض فوج نے تازہ کارروائی میں کل گام میں گھر گھر تلاشی لی، کئی مکانات بارود سے اڑا دئیے، کریک ڈاؤن کے دوران تین نوجوان بھی شہید کر دیئے۔

 

شہدا کی نماز جنازہ میں انسانوں کا سمندر اُمڈ آیا، بھارتی فوج کے خلاف، زبردست احتجاج کیا گیا، فورسز نے مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور پیلٹ گن کا استعمال کیا، جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے، بھارتی فوج نومبر میں چھبیس کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔