عمران خان جند جان,جہاں ڈیوٹی لگائی ہم کھیلیں گے:شیخ رشید


لاہور( 24نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے  کہا ہے کہ عمران خان جند جان,جہاں ڈیوٹی لگائی ہم کھیلیں گے-

وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل اظہر اور چیئرمین ریلوے میرے ہمراہ ہیں اور خوشی ہوئی کہ نجی یونیورسٹی سے ایک اچھا جوائنٹ وینچر ہے ، لاہور اور کراچی کے ہسپتالوں میں بھی بولی لگائیں، اللہ کا فضل ہے ریلوے پو لوگوں نے اعتماد کیا بائیس یا تئیس دسمبرکو رحمان بابا ٹرین کا افتتاح کرنے کا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک اس وقت تک اپنا نتیجہ نہیں دے سکتا جب تک ریلوے کا انٹرسٹ نہیں ہو گا ،وزیر اعظم نے مجھے نالہ لئی کا فوکل پرسن مقرر کیا ، راولپنڈی اور جی ایچ کیو کا ایک رشتہ ہے میری خواہش ہو گی کہ اس پر ایک پٹڑی مل جائے، لئی ایکسپریس وے پر ان غریب بستیوں کی بھی بہار آئے گی تو لوگ خوش ہوں گے، کل ریلوے کے کرائے میں اضافہ کر دیا گیا ہے، ایک سو ٹرینوں کو نہیں چھیڑا گیا دس ارب روپے کے منافع کا ہدف رکھا گیا ہے،جہاں زیادہ سواریاں ہیں وہاں لوگوں کو اعتراض نہیں، گرین لائن کی ایک اور کوچ لا رہے ہیں دو ٹرین بلوچستان اور کوئٹہ سے کراچی کیلئے شروع کر رہے ہیں ۔

اللہ رسول کا واسطہ ہے بچے ریلوے لائن پر کرکٹ نہ کھیلیں ،ہمارے ٹریک کی حالت خراب ہے اور لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے اٹھارہ بیس بلین ڈالر سڑک پر لگا دیا مگر اصل چیز پٹڑی ہے ،میں اگر روز تجاوزات پر لال حویلی جا سکتا ہوں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ،میں اور عمران خان جند جان ہیں، انتخاب وزیراعظم کا حق ہے تین سال بعد بھی کرا سکتے ہیں، آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی، لگتا ہے جیل جانے والے ہیں۔ کبھی کوئی ایسی رپورٹ آئی جو شہباز شریف کیلئے آئی ہو، ڈاکوﺅں نے اس ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا ۔جہاں کپتان نے ڈیوٹی لگائی ہم کھیلیں گے۔

دوسری جانب سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرایوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرایوں میں اضافہ بلا جواز ہے،افسوس ہے کہ غریب لوگوں کی سواری کو بھی مہنگا کردیا گیا۔