پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کم ہوگئی، حقائق پر مبنی رپورٹ جاری

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کم ہوگئی، حقائق پر مبنی رپورٹ جاری


لندن ( 24نیوز ) دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین میں کمی، رواں برس متاثرین کی تعداد میں چوالیس فیصد کم ہوئی. 2017 میں دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر تقریبا انیس ہزار افراد ہلاک ہوئے.

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ’ادارہ برائے اقتصادی امور اور امن‘ کے دہشت گردی کے عالمی انڈیکس کے مطابق رواں برس کے متاثرین کی تعداد سن 2016 کے مقابلے میں ستائیس فیصد اور سن 2014 کے مقابلے میں چوالیس فیصد کم ہوئی ہے۔

لندن سے جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق عراق، شام اور پاکستان میں صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے، اسی طرح یورپ میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔