جرمن سفیرمارٹن کوبلر کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے چبھتا سوال۔۔۔

جرمن سفیرمارٹن کوبلر کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے چبھتا سوال۔۔۔


24نیوز: بھارت کی ایک فلم تھی شعلے جس میں گبر سنگھ اپنے آدمیوں سے پوچھتا ہے کہ کتنے آدمی تھے بالکل ویسا تو نہیں مگر اس سے ملتا جلتا سوال جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سےپوچھ لیا ہے۔

جرمن سفیرمارٹن کوبلرنے وزیراعلیٰ خبیرپختونخواہ سے پوچھا  کہ اضاخیل کے علاقے میں ہم نے 12 انچ موٹی ایک کلو میٹر طویل سڑک 40 لاکھ روپے میں بنائی اور آپ نے اسی علاقے میں 6 انچ موٹی ایک کلو میٹر سڑک ایک کروڑ میں کیسے بنائی؟ اسے کہتے ہیں صحافت کی زبان میں چھبتا ہوا سوال، یقینا وزیراعلی کے پی کو اس سوال کے درست جواب کے لیےبہت سے پاپڑ بیلنا ہوں گے جووہ شاید نہ بیل سکیں کیونکہ اس سے تحریک کا معروف ترانہ صاف چلی شفاف چلی تحریک انصاف چلی ،جلسوں میں بجانا مشکل ہوجائے گا۔

گبر سنگھ نے بہرحال شرمندہ کرانے والے اپنے ساتھیوں کو اپنے ہی ہاتھوں گولی ماردی تھی،ہمارے دوست ملک چین میں بھی جس سے ہماری دوستی ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے زیادہ گہری ہے۔ کرپشن پر پھانسی دینے کا رواج عام ہےمگرہماری ایسی قسمت کہاں۔۔۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/featured