ڈاکٹر وں کی لاپروائی، آپریشن کے دوران آلہ پیٹ میں بھول گئے

ڈاکٹر وں کی لاپروائی، آپریشن کے دوران آلہ پیٹ میں بھول گئے


ساہیوال(24 نیوز) میٹرنٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کارنامہ،  ڈاکٹرز نے سرجری کے دوران استعمال ہونے والا آلہ مریضہ کے پیٹ میں ہی چھوڑ دیا۔ دوران زچگی آپریشن خاتون کو اللہ نے جڑواں بیٹوں سے نوازا ہے۔

 تفصیلات کے مطابِق ساہیوال میٹرنٹی ہسپتال میں ایک عورت نے آپریشن کے دوران دو بیٹوں کو جنم دیا ۔ ڈاکٹر کی غفلت اور جلدی کی وجہ سے سرجری کا 73 mm آلہ مریضہ کے پیٹ میں ہی رہ گیا ، مریضہ درد سے چیخوں پکار کرتی رہی مگر ڈاکٹر کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور یہ کہ کر ٹالتے رہے کے زخم ابھی کچے ہیں تکلیف ہو گی۔متاثرہ عورت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے شادی پر جانے کا بہانہ بناکر  25 نومبر کی تاریخ کے بجائے 22 نومبر کو ہی جلدی میں آپریٹ کر دیا ۔

دوسری جانب عورت کے ورثاء نے جب مریضہ کا پرائیویٹ چیک اپ کرایا تو معلوم ہوا کہ پیٹ میں ایک سرجری کا آلہ رہ گیا ہے۔