کراچی میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

کراچی میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری


کراچی (24نیوز) کراچی میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال آج تیسرے روز میں داخل ہوگئی، ٹینکرز کی ہڑتال سے ملک کے بیشتر علاقوں کو تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، ایسوسی ایشن کا مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان۔

 تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی پہیہ جام ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔ آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز اینڈ ایسوسی ایشن ، پی ایس او کی پالیسیز کے خلاف سراپا احتجاج ہے، تیل برداری کرنے والے کہتے ہیں پی ایس سو کی ناانصافیاں بند ہونی چاہیئں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

اس وقت کراچی میں 7 ہزار سے زائد ٹینکرز اسٹیئرنگ چھوڑ احتجاج پر ہیں جس سے کروڑوں روپے کے نقصانات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

پی ایس او اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مابین تنازعے کو حل کرنے کےلئے وزارتِ پیٹرولیم کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، وگرنہ صورتحال بگڑتی جائے گی۔