آئی ایس پی آر نے بھارتی خلاف ورزیوں کی تفصیلات جاری کردیں


اسلام آباد(24نیوز9)  ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی خلاف ورزیاں، آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کردیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ 4 برس میں بھارتی فوج نے لائن اف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر2003 کی فائربندی کے معاہدے کی 2826 مرتبہ خلاف ورزیاں کی ہیں، 2017 میں یہ خلاف ورزیاں 1887، 2016 میں 382، 2015 میں 248 اور 2014 میں 315 مرتبہ کی گئیں، فائر بندی کی ان خلاف ورزیوں کا نشانہ اس پار بسنے والی سول آبادی کو بنایا گیا۔