وفاق، سندھ کے103ارب روپے جاری نہیں کررہا : وزیراعلیٰ سندھ

 وفاق، سندھ کے103ارب روپے جاری نہیں کررہا : وزیراعلیٰ سندھ


کراچی (24نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ وفاق سندھ کے103ارب روپے جاری نہیں کررہا جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تعطل کاشکارہیں, اپوزیشن تنقید کے ساتھ ساتھ مثبت اقدام کی تعریف بھی کرے.

کراچی میں ایک سماجی تنظیم کی تقریب میں شرکت کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور وصولیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وفاق کی طرف سندھ کے جائز حصے سے کٹوتی کی گئی ہے، سات ماہ کے دوران 103 ارب روپے کم دئیے گئے ہیں ۔

مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے رویئے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کے اپوزیشن منفی چیزوں کے ساتھ بہتر کاموں کو بھی عوام کے سامنے لائے.

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات کی جلد ادائیگی کرے گی اور میڈیا ہاؤسز سے گزارش کرے گی، تنخواہیں ادا کی جاٰئیں یا بقایاجات کو تنخواہوں سے مشروط کردیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔