بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ پکڑا گیا

بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ پکڑا گیا


گوجرانوالہ(24نیوز) گوجرانوالہ میں بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ پکڑا گیا۔ ملزم لڑکیوں کو سکول کے باہر سے اغوا کرتا تھا۔ والدین نے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کامطالبہ کردیا۔

سانحہ قصور کےبعد گوجرانوالہ میں بھی معصوم بچیاں درندگی کا نشانہ بن گئیں۔کئی واقعات سامنے آگئے۔ گوجرانوالہ کے تھانہ پیپلزکالونی پولیس نے سفاک ملزم محمدعلی کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے فیروز والا کے علاقہ جھنگی کے گھرپرچھاپہ مارکرگرفتارکیا اورمغوی لڑکی کو بھی بازیاب کروالیا۔

انسان کےروپ میں بھیڑیا ننھی کلیوں کو اسکول کے باہر سے اغوا کرکے اپنی حوس کانشانہ بناتا۔ مغوی لڑکی کے والدین کو فون کرکے لاکھوں تاوان طلب بھی کرتا ۔ ظالم اب تک کئی ننھی کلیوں کی زندگی خراب کرچکاہے۔

متاثرہ بچی کے والدین نے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کامطالبہ کردیا۔ ایسے ملزموں کو جب تک عبرت ناک سزائیں نہ دی جائیں گی تب تک ایسے واقعات کی روک تھام ناممکن ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔