میاں نواز شریف واپس جیل جائیں گے یا بیرون ملک؟ فیصلہ کل ہوگا

میاں نواز شریف واپس جیل جائیں گے یا بیرون ملک؟ فیصلہ کل ہوگا


اسلام آباد(24نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، مریم نواز کہتی ہیں میاں نواز شریف واپس جیل جانا چاہتے ہیں جبکہ رانا تنویر نے پارٹی قائد کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف کا مستقبل کیا ہوگا،العزیزیہ ریفرنس میں قید برقرار رہے گی یا سزا معطلی کی درخواست منظور کرلی جائے گی۔میاں نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست دائر کررکھی ہے، عدالت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف چاہتے ہیں اُنہیں جیل واپس بھیج دیا جائے۔ ادھر ن لیگ کے رہنما رانا تنویر نے سابق وزیراعظم کو علاج کے لیے فوری بیرون ملک بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔ 

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

قوم کی نظریں عدالت پر لگیں ہیں جس کے فیصلے کے بعد پتا چلے گا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف قید میں رہتے ہیں یا بیرون ملک جاتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔