میاں صاحب راز فاش کریں، اپنے گریبان میں بھی جھانکیں: آصف زرداری

میاں صاحب راز فاش کریں، اپنے گریبان میں بھی جھانکیں: آصف زرداری


کراچی (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے آج پھر نواز شریف کو آئینہ دیکھا دیا، کہتے ہیں کہ میاں صاحب راز فاش کریں اور اپنے گریبان میں بھی جھانکیں۔


تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے آج پھر نواز شریف کو آئینہ دیکھا دیا، کہتے ہیں کہ میاں صاحب راز فاش کریں اور اپنے گریبان میں بھی جھانکیں۔ سابق صدر نے میاں صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ پہلے یہ بتائیں آپ کو ہیوی مینڈیٹ کس نے دیا اور آپ ہر بار پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ کیوں چھینتے رہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ وہ وڈیروں اور نوابوں کے ساتھ نہیں بلکہ ہاریوں کے ساتھ ہیں۔ ہمارے پاس عوام کی طاقت اور عوام کی دولت ہے۔