پشاور: جون 2012ء میں اغوا ہونیوالے اقلیتی تاجر رہنما کا آج تک سراغ نہ مل سکا

پشاور: جون 2012ء میں اغوا ہونیوالے اقلیتی تاجر رہنما کا آج تک سراغ نہ مل سکا


پشاور (24نیوز)پشاورکے علاقے بھانہ ماڑی سے جون 2012ء میں اغواکئے جانیوالے پیٹرسن سجن کا آج تک سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرسن سجن اہل خانہ نے کئی مرتبہ حکام بالا سے انکی بازیابی کی درخواستیں کیں تاہم آج تک وہ سجن کی بخیریت گھر واپسی کے منتظر ہیں۔

سینیٹری کے تاجر اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے پیٹرسن سجن کو انکی دکان سے اس بہانے اغواکیا گیا جب ایک شخص انہیں ایک گھر میں سینیٹری کے کام کاجائزہ لینے کیلئے اپنے ساتھ لے کر گیا،مغوی سجن کے بیٹے کے مطابق کئی دنوں تک والد کا سراغ نہ ملنے پر انہوں نے ایف آئی آر درج کروائی لیکن اس سلسلے میں آج تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

اہل خانہ کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مغوی پیٹرسن سجن کی بازیابی کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔