سندھ بھر کے اساتذہ کا احتجاج چودھویں روز میں داخل

سندھ بھر کے اساتذہ کا احتجاج چودھویں روز میں داخل


کراچی (24نیوز)  سندھ بھر کے اساتذہ کے ایک دھڑے کا کراچی پریس کلب پر احتجاج چودھویں روز بھی جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے مطالبات مان لئے لیکن پھر بھی اساتذہ کے ایک دھڑے کا احتجاج ختم نہ ہوا، چودھویں روز بھی اساتذہ پریس کلب پر احتجاجا بیٹھے ہیں اساتذہ نے احتجاج ختم کرنے والے دھڑے سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے, اساتذہ کے ایک گروپ نے احتجاج ختم کردیا،دوسراگروپ اب بھی دھرنادیئے بیٹھاہے.

مظاہرین کا کہنا تھا کہ این ٹی ایس پاس اساتذہ کو ریگولر کرنے اور دیگر مطالبات کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری ہونے تک احتجاج کرتے رہیں گے۔

گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام ٹیسٹ پاس اساتذہ کو مستقل کرنے کا اعلان کیا جبکہ ہر پانچ سال بعد تمام اساتذہ کا کوالٹی ٹیسٹ لینے کا بھی حکم جاری کیا ہے.