شہیدعبدالمعید جیسے دلیربیٹے پاک دھرتی کا فخر ہیں :وزیر ا علیٰ شہبازشریف

شہیدعبدالمعید جیسے دلیربیٹے پاک دھرتی کا فخر ہیں :وزیر ا علیٰ شہبازشریف


لاہور(24نیوز)وزیر ا علیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور میں شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے والدین اور لیگی ارکان اسمبلی ملک افضل کھوکھراور سیف الملوک کھوکھر کے گھر جاکر کے بھتیجے کے قتل پر ان سے تعزیت کی ۔
تفصیلات کے مطابق اکیس سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید گذشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں شہید ہوگئے تھے۔۔ شہبازشریف نے
شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ کے اہل خانہ سے ملاقات اور ان عظیم قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، وزیراعلیٰ نے شہید عبدالمعید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیراعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے گفتگومیں کہا کہ عبدالمعید نے جواں عمری میں جام شہادت نوش کرکے بہادری اور جرات کی مثال قائم کی۔وطن پر جانیں نثار کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔عبدالمعید جیسے دلیربیٹے پاک دھرتی کا فخر ہیں،عبدالمعید کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، شہبازشریف نے کہا کہ جس قوم کے سپوت جذبہ شہادت سے سرشار ہوں اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا وہاڑی میں ایک منصوبہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔
بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے گھر بھی گئے اور ان کے مقتول بھتیجے ملک عمران شفیع کھوکھر کی ہلاکت پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بھتیجے کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اورسی سی پی او کو ہدایت کی کی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔