تھرپارکر میں 2نوجوانوں کے قتل کا آصف زرداری نے نوٹس لے لیا


کراچی (24 نیوز) تھر پارکر میں دو نوجوانوں کے قتل کا سابق صدر آصف علی زرداری نے نوٹس لے لیا۔ پولیس کی یقین دہانی کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر مٹھی کے شاہی بازار میں ڈکیتی کے دوران دو بھائیوں کی ہلاکت کے بعد لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔  

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے چندر اور دلیپ نامی نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔

بعد ازاں لواحقین نے احتجاجاً دھرنا دے دیا۔ سابق صدر آصف علی زردای نے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا جس پر رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار ملانی میرپورخاص سے مٹھی پہنچے اور لواحقین کو 24 گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔ جس کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کردیا۔