اوکاڑہ: کتے لڑانے والے خود لڑ پڑے، 1 قتل، 8 زخمی


اوکاڑہ (24 نیوز) نواحی گاوں مجھیانہ میں کتوں کی لڑائی خونی دشمنی میں تبدیل ہو گئی۔ دو گروپوں میں فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق 8زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں مجھیانہ میں کتوں کی لڑائی پر پنڈال میدان جنگ بن گیا۔ کتوں کی ہار جیت کا فیصلہ نہ ہونے پر دو گروہوں میں تنازع بڑھتے بڑھتے ڈنڈوں سوٹوں اور فائرنگ تک پہنچ گیا۔

فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ قتل ہونے والی شخص کی شناخت جعفر شاہ کے نام سے ہوئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔