پشاور میں دھماکا، چار افراد زخمی


پشاور(24نیوز) پشاور صدرمیں گاڑی میں دھماکہ 4افرادزخمی ہوگئے، تاحال دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا۔

 تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ صدر میں دھماکا سے چار افراد زخمی ہو گئے ہیں ، صدر دھماکے کے زخمیوں کو ایل۔آر ایچ منتقل کیا گیا ہے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا, زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دھماکے کے زخمیوں کو بروقت طبی امداد دی جارہی ہے اور ایمرجنسی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت کافی زیادہ تھی، جس سے آس پاس واقع متعدد عمارتوں اور کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ قریب ہی نصب ایک بجلی کا ٹرانسفر بھی متاثر ہوا جبکہ بجلی کی تاریں بھی گر گئیں، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کاسرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔