معروف بھارتی گلو کارہ ڈپریشن کا شکار

معروف بھارتی گلو کارہ ڈپریشن کا شکار


ممبئی( 24نیوز )”ہاں میں ذہنی دباﺅ کا شکار ہوں،میں دنیا کے ان سب لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ان تکلیف دہ دنوں میں میرا ساتھ دیا“یہ الفاظ معروف بھارتی گلو کارہ نیہا ککڑ کے ہیں جنہوں نے اپنی بیماری کی کہانی انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حال ہی میں تیس سالہ گلوکارہ نیہا ککڑ کے اپنے بوائے فرینڈ اداکار ہیمنش کوہلی سے تعلقات منقطع ہوئے ہیں،گلوکارہ کے ذہنی دباﺅ کی بڑی وجہ بھی اسی ”بریک اپ “کو قرار دیا جارہا ہے۔

گلوکارہ نے اپنے ذہنی دباﺅ کی وجوہات بھی شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے کسی ایک شخص کو ذمہ دار قرار نہیں دیا بلکہ پورے معاشرے کی بات کی ہے جو ان کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرتے ہیں۔

یادر ہے ہیمنش کوہلی نے ایک ٹی وی رئیلٹی شو میں گلوکارہ سے تعلقات کو قبول کیا تھا،انہوں ”اوہ ہمسفر“گانا بھی اکٹھے گایا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer