حکومت کابڑا یوٹرن۔۔۔

حکومت کابڑا یوٹرن۔۔۔


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایک اوربڑا یوٹرن لےلیا،  اپنے ہی مشیرعبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون کو مہمند ڈیم کی تعمیرکا ٹھیکہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پانی کے ذخیرے کے لئے ڈیم بننا بہت ضروری ہے، یہ ایک حقیقت ہے ،  وزیر اعظم عمران خان نے اس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتیں ایسا نہ کر سکیں،  یہ بیڑا بھی موجودہ حکومت نےہی اٹھایا ہے، حکومت کو ڈیم بنانے کی جلدی بھی ہے اور ساتھ میں عمل کو شفاف رکھنے کا عزم بھی ،  اسی لیے ٹھیکہ کسی اور کو دینے کی بجائے اپنے ہی مشیر تجارت کی کمپنی ڈیسکون کو دےد یا ۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ جب ٹھیکے پر سوال اٹھا تو وفاقی وزیر فیصل واوڈا  ڈیسکون کا دفاع کرتے کچھ حقیقت بیان کر گئے ، ان کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کے اس ٹھیکے کو ن لیگ کی حکومت میں حتمی شکل دی گئی، جبکہ عمران خان دعویٰ کرتے رہےکہ جوحکومت میں ہوگا کاروبار نہیں کریگا، شریف برادران پرکرپشن کے لئے میگا ٹھیکے دینے کا الزام بھی لگایا۔ 

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے آخری تاریخ تک صرف 2 کمپنیوں نے بڈ کے لیئے ٹینڈر جمع کروائے،جن میں ایک کمپنی آرمی کی جس کا نام "ایف ڈبلیو او" اور دوسری کمپنی جو کہ رزاق داؤد کی تھی جس کا نام "ڈیسکون" تھا- "ایف ڈبلیو او" کی بڈ سکرونٹی ریجنٹ ہو گئی،اور اس طرح ڈیسکون کو ٹھیکہ مل گیا۔

اب سوال تو اٹھیں گے کہ حکومت نے مشیر تجارت کی کمپنی کو ٹھیکہ دیا ایسا نہیں تو ڈیم پر کام سابق دور حکومت میں بھی ہو رہا تھا،  اور اگر ایسا ہی ہے تو ٹھیکے تو پیسہ بنانے کے لئے دئیے جاتے ہیں۔