کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستان کی شکست یقینی

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستان کی شکست یقینی


نیو لینڈ ( 24 نیوز ) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 294 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،  قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 41 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

دوسری اننگز میں بھی شاہینوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، امام الحق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آؤٹ آف فارم اظہر علی بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شان مسعود،اسد شفیق اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں اسکور کیں،فخر زمان کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا تجربہ بھی ناکام ثابت ہوا اور وہ صرف 7 رنز بناسکے،سرفراز احمد نے ایک بار پھر دھوکا دیا اور 6 رنز بنائے،  محمد عامر صفر اور یاسر شاہ 5 رنز بنا کر چلتے بنے، قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 177 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا نے 431 رنز بناکر قومی ٹیم پر 254 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer