جوکام حکومتی وزراء نہ کرسکے وہ غریب شہری نے کردکھایا

جوکام حکومتی وزراء نہ کرسکے وہ غریب شہری نے کردکھایا


اٹک(محمد عمران) تحصیل  پنڈی گھیب میں ایک غریب شہری نے دیوار مہربانی کا سلسلہ شروع کیا ہے جہاں پر غریب افراد مفت گرم کپڑے لے کر جاتے ہیں ۔

دل بڑا ہو تو روپے پیسے کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، پنڈی گھیب کے غریب شہری شیرازنے دیوارمہربانی سےمستحق افراد کو گرم کپڑے ،جوتے اور مفت بسترفراہم کرنےکاسلسلہ شروع کررکھاہے،

شہری شیراز کا کہنا ہے کہ وہ حجام کاکام کرتے ہیں،غریبوں کی مددکرنا انہیں اچھا لگتا ہے،جولوگ سردی سےبچنے کےلیے گرم کپڑے خریدنہیں سکتے، دیوارمہربانی سے مفت لےکرجاسکتے ہیں۔

دیوارمہربانی سے بچے بوڑھےسبھی اپنی ضرورت کےمطابق کپڑے لے کرجارہے ہیں،  جذبہ انسانیت کے لیے کام کرنا ہرشہری کافرض ہے،شہری شیراز کی طرح ضرورت مند لوگوں کی مدد سےغربت کاخاتمہ کیا جاسکتا ہے۔