شہریوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ،24نیوز نے انتظامیہ کو بے نقاب کردیا

شہریوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ،24نیوز نے انتظامیہ کو بے نقاب کردیا


کراچی(24نیوز)کراچی کے شہریوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، ملیر ندی کے اطراف میں سیوریج کا پانی چوری کر کہ سبزیوں کی کاشت کی جارہی ہے۔

24 نیوز کی ٹیم نے ملیر ندی کے اطراف کا دورہ کرکے تمام حقائق کیمرہ کی آنکھ میں قید کرکے ضلعی انتظامیہ اور واٹر بورڈ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے کہ کس طرح کھلے عام ملیر ندی کے بیج بند قائم ہے اور کھیتوں کی طرف گندہ پانی موڑنے کہ لئے غیر قانونی لائن ڈلی ہوئی ہے ۔

گزشتہ  ماہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے ضلعی انتظامیہ کورنگی کو مراسلہ لکھ کر زہریلی کاشت کاری اور سیوریج کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا   مگر نہ کوئی ایکشن ہوا نہ حکمت عملی مرتب نہیں کی گئی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer