کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری


کراچی(24نیوز) کراچی کے لئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ کراچی والوں کو اب بہترین سفری سہولیات مہیا ہوں گی۔

کراچی میں غیر معیاری پبلک ٹرانسپورٹ اور بے ہنگم ٹریفک  بڑا چیلنج ہے۔  اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے ویزن 2030 کے تحت شہر میں بس ریپڈ ٹرانزٹ کے بڑے منصوبے شروع کئے جاچکے ہیں ۔  سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے میگا منصوبے بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے ساڑھے 23 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔

کراچی میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی ریڈ لائن ماڈل کالونی ملیر سے شروع ہوکر نمائش چورنگی پر ختم ہوگی ۔یہ منصوبہ 26 اعشاریہ 6 کلومیٹر طویل ہے، منصوبہ مکمل ہونے کہ بعد 3 لاکھ کراچی کے شہری روزانہ سفر کرسکیں گے ۔جدید بس سروس کا یہ نظام ماحول دوست آلودگی کو بھی کم کرنے میں مدد دے گا ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔